تصاویر اور اس کا غلط استعمال
اپنی تصاویر کسی کو مت بھیجیں،کسی اور کا بے لباس جسم آپ کے چہرے کے
ساتھ لگ سکتا ہے
ایک غیرت مند لڑکی کبھی بھی اپنی تصاویر کسی کو نہیں دیتی،اپنی تصویر کسی کو دینا ایسا ہے جیسے کسی کو اپنے گھر کی چابی دے دینا،جسکا وہ کبھی بھی غلط استعمال کر کے کچھ بھی کر سکتا ہے،ایسا اکثر آج کی نوجوان نسل میں دیکھنے کو ملتا ہے کہ لڑکیاں بےوقوفی میں آ کر اپنی تصاویر ہی نہیں بلکہ اپنے عاشق کے کہنے پر جسم بھی ننگا کر کے دیکھا دیتی ہیں،غور دیجئے گا میں ایک سادی تصویر نا دینے کی بات کرہا ہوں،خود ہی اندازہ لگا لیجئے گا کہ پرسنل تصاویر کا کتنا نقصان ہوسکتا ہے۔
تصویر کا غلط استعمال ایسے بھی ہو سکتا ہے
جس شخص کو آپ تصویر بھیج رہی ہو،وہ آپ کا چہرہ لے کر کسی کے بھی ننگے بدن کو لگا کر یہ دیکھا سکتا ہے کہ وہ آپ کی مکمل تصویر ہے اور بلیک میل کرنا شروع کر سکتا ہے،ایسا ہوتا آیا ہے،کیونکہ ایک لڑکی کو اپنی عزت عزیز ہوتی ہے تو وہ بلیک میلنگ میں پھنس جاتی ہے اور پھر ناجنانے کیا کیا کر بیٹھتی ہے۔
دیکھ کر ڈیلیٹ کر دینا
کیا لگتا ہے تمہیں؟وہ کردیگا ڈلیٹ؟بلی کے سامنے دودھ رکھ کر کہنا کے اسے مت پینا؟کتے کے سامنے گوشت رکھنا اور یہ امید لگانا کہ وہ نہیں کھائے گا؟دماغ خراب ہے آپ کا؟ اگر آپ کو لگتا ہے کہ وہ لیٹ کردیگا تو یقین کریں آپ کو اعلاج کی ضرورت ہے
وہ کبھی ڈیلیٹ نہیں کرتا
وٹس ایپ فیس بک وغیرہ میں ایک فیچر ہے
ڈیلیٹ فار ایوری ون کا،آپ تصویر دیکھا کر اس فیچرکا استعمال کرتی ہو یا ماں باپ کی اللہ کی قسم اٹھوا کر کہ دیتی ہو کہ ڈلیٹ کردینا،اور امید لگا لیتی ہو کہ اس نے دلیٹ کردی ہوگی؟
ہوش کے ناخن لو
وہ کبھی دلیٹ نہیں کرتا،سکرین شاٹ لے چکا ہوتا ہے موبائل یا لیپ ٹاپ میں سنبھال چکا ہوتا ہے قسمیں بھی جھوٹی اٹھاتا ہے۔
تصیور کا غلط استعمال ایسے بھی ہو سکتا ہے
آپ کی پرسنل تصاویر کے ذریعے وہ آپ کے جسم کے راز جان چکا ہوتا ہے،سوچو اگر کل کو آپ کی شادی کہیں اور ہوجاتی ہے تو وہ آپ کے شوہر کو آپ کے جسم کے نقش کے بارے میں بتا کر آپ کا گھر بھی اجاڑ سکتا ہے۔
تازہ واقعہ
کچھ دن پہلے ہی کی بات ہے ایک لڑکی نے ویسے ہی ہنسی مزاق میں ایک لڑکے کو جو کہ اس کا صرف فیبسک فڑنڈ تھا،اپنی تصویر بھجی؟تعریف کے لالچ میں اور پھر اس لڑکے نے اس کی تصویر کے ذریعے بلیک میلنگ شروع کردی،بلیک میلنگ کی کافی صورتیں ہوتی ہیں جیسے کہ،مجھے اور تصاویر بھیجو یا پیسے کی فرمائش یا بات کرنے کی یا ملنے کی یا کوئی اور مطلب۔
تصاویروں
کا غلط استعمال کیا جاتا ہے،نا جانے کتنی بےوقوف لڑکیاں تصویریں لیک ہوجانے کی وجہ سے خودکشی کرچکی ہیں،کتنی بچیاں بلیک میلنگ کا نشانہ بن کر غلامیاں کر چکی ہیں افسوس
ہاتھ جوڑ کر سمجھا رہا ہوں
اپنی تصویر کسی کو مت بھیجیں،یہاں تک کہ اہنی کسی سہیلی کو بھی نہیں یہ پیغام میرا ہر مسلمان بہن کے لیئے ہے اپنی عزت کی حفاظت آپ نے خود ہی کرنی ہے،تصویر لیک کرنے والے بے غیرت کا کچھ نہیں جاتا مگر آپ کی خوشحال زندگی برباد ہوسکتی ہے
اس پیغام کو ہر جگہ شئیر کریں اور پھیلائیں تاکہ کوئی بھی بہن اہنے ہاتھوں سے اپنی زندگی برباد نا کرے،غلط انسان تو دور کی بات ہے میں کہتا ہوں کہ اچھا انسان بھی ہو تو رسک لینے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ اپنی عزت کی حفاظت کرو۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔
