آپ کے بچے کی عزت آپ کی عزت ہے
آپ کے بچوں کی عزت ہر چیز سے بڑھ کر ہے
خاندان کی محفلوں میں اور دوستوں کے درمیان یہ نہ بھولیں کہ اپنے بچوں کی عزت اور ان کے اندر اعتماد پیدا کرنا آپ کی پہلی ذمے داری ہے
کسی کو خوش کرنے کے لیے اپنے بچوں کی تذلیل نہ ہونے دیں اور نہ ہی کسی کو یہ اجازت دیں کہ وہ مذاق کے بہانے آپ کے بچوں کو نیچا دکھائے اور آپ صرف ہنس کر سب کچھ برداشت کریں
جیسے آپ کو کوئی اعتراض نہیں
اگر کوئی آپ کے بیٹے یا بیٹی کو منفی الفاظ سے یاد کرے تو کبھی یہ نہ کہیں کہ ہاں یہ بات سچ ہے
بلکہ محبت اور دانائی سے اپنے بچے کا دفاع کریں
کبھی بھی دوسروں کے سامنے کسی کے کہنے پر اپنے بچے کو ڈانٹنے یا سزا دینے پر مجبور نہ ہوں
بچوں پر تنقید یا شکایت ان کے سامنے یا لوگوں کے بیچ نہ کریں
ایسے موقعے بظاہر چھوٹے لگتے ہیں لیکن بچے کی شخصیت پر بہت گہرا اثر چھوڑ جاتے ہیں اور اس کا اعتماد کمزور کر سکتے ہیں
بچوں کی پُشت بنیں ان کا سہارا بنیں
اور اگر وہ غلطی کریں تو اکیلے میں ان کی رہنمائی کریں لوگوں کی نظروں سے دور بیٹھ کر نرمی سے سمجھائیں
یہ بھی پڑھیں۔۔۔
