کچھ رازوں کو راز ہی رہنے دیں
کچھ چیزوں کو آپ نے راز رکھنا ہوتا ہے چاہے پوری دُنیا ہی اسے بیان کیوں نہ کر رہی ہو.
جیسے چنگیز خان تھا. ساری دنیا اسے جانتی ہے.
اس کے قصے بیان کرتی ہے.
اتنی بڑی بادشاہت کے اس بادشاہ کی قبر کسی کو معلوم نہیں.
ہمیں بھی کچھ رازوں کو دفن کرنا سیکھنا ہوتا ہے.
جیسے گھر کے جھگڑے گھر کے اختلافات اسی چاردیواری کی امانت ہوتی ہے.
چاہے پوری گلی اس جھگڑے کے شور پر گواہ ہی کیوں نہ ہو.
آپ نے اس کو دہلیز سے باہر نہیں لانا ہوتا.
کیونکہ جو مسئلہ باہر نکل آیا اس میں فریق بڑھ جاتے ہیں.
گھر تو واپس جوڑ بنا لیتا ہے لیکن باہر کے یہ فریق اس کا بے جوڑ حصہ بن جاتے ہیں.
ایسے ہی آپ کی تنخواہ یا آمدن ہے
. دوسرے کے راز کی حفاظت ہے.
اس حفاظت کیلئے ان کو بے نام قبروں میں ڈال کر بھول جایا کریں.
سفید پوش کی بھوک بھی ایک راز ہے.
سڑکوں پر بھکاری گھومتے ہیں.
یہ بھکاری بھوک نہیں ایک انڈسٹری ہے.
سالوں سے شہر کے چوراہوں پر پابندی سے یکساں چہرہ ہاتھ پھیلائے اگر گھوم رہا ہے تو وہ بھوکا نہیں بلکہ صاحب روزگار ہے.
بس اس نے اپنا روزگار یہی چُن لیا ہے.
دیکھیں کچھ راز بہت قیمتی ہوتے ہیں.
اس پر دو بندوں کے درمیان اللہ رب العزت گواہ بنتا ہے.
ان رازوں کو بیان نہ کریں.
بلکہ بہت سے رازوں کے نگہبان اور امین بن جائیں.
کل اللہ سے سامنا کرنا آسان رہے گا۔۔۔۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔
