Your family your enemy

GR SONS

 

اپنے ہی دشمن




اگر آپ اپنے ہی گھر والوں کو دشمن بنانا چاہتے ہیں
یا اپنی ساری عمر کی محنت پر خود ہی پانی پھیرنے کا شوق رکھتے ہیں،
 تو بس ایک ہی کام کریں: 

ساری زندگی باہر رہ کر پیسے بھیجتے رہیں، خاموشی سے۔

لیکن ذرا سا حوصلہ کر کے ایک دن اپنے حق کی بات کر کے دیکھ لیں،
 یا یہ کہہ دیں کہ اب حالات ایسے نہیں رہے، 
تو وہی لوگ جو آپ کو “سب سے اچھا” کہتے تھے، 

پل بھر میں اجنبی بن جاتے ہیں۔

آج کے حالات میں سچ یہی ہے کہ پیسہ جب تک آ رہا ہو،
 رشتے مضبوط لگتے ہیں۔

 جس دن سوال آ جائے

حساب کی بات ہو جائے

یا آپ اپنی زندگی کے بارے میں خود فیصلہ کرنا چاہیں

 اسی دن محبتیں آزمائش میں پڑ جاتی ہیں۔

یہ کہانی ایک کی نہیں، ہزاروں کی ہے۔

 بس فرق اتنا ہے کہ کچھ لوگ مان لیتے ہیں

 اور کچھ ساری عمر سمجھوتہ کرتے رہتے ہیں


یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔