فوتگی والا میک اپ
آج میرا کسی کام کے سلسلے میں سیلون جانا ہوا۔۔
وہیں ایک لڑکی تیزی سے آئ اور کہا کہ مجھے ہلکا پھلکا میک اپ کروانا ہے جلدی سے تیار کردیں مجھے کہیں جانا ہے۔۔
وہاں موجود سٹاف ان کو تیار کرنے لگا۔۔
آپ نے کسی شادی پر جانا ہے یا پارٹی میں؟
سٹاف نے بیس بناتے ہوۓ معمول کے انداز میں پوچھا۔۔
آگے سے جو جواب آیا۔۔
میں جو مصروف بیٹھی تھی اس کی بات سن کر ایک دم سے شل ہوگئی۔
میں نے پوری گردن موڑ کر اسے دیکھا۔۔۔
سٹاف کا ہاتھ بھی ایک لحظہ کو رک گیا۔۔
پتا ہے اس نے کیا بولا تھا؟
اس نے کہا مجھے فوتگی والا میک اپ کروانا ہے۔۔
اسی حساب سے ایڈجسٹ کرنا۔۔
میں جو کسی سے بلاضرورت سوال نہیں کرتی اس سے پوچھا کہ کس کی ڈیتھ ہوئ ہے؟
کہتی شوہر کے رشتہ دار ہیں۔۔
وہ دوبارہ تیار ہونے لگی اور میرا دماغ بالکل ماؤف بیٹھا تھا۔۔
جب تیار ہوچکی تو باقاعدہ پلکیں بھی لگوائ۔۔
لائٹ سی لپ اسٹک اور پھر دوپٹہ سیٹ کیا۔۔
جانے لگی تو میں نے پھر پوچھ لیا کہ آج چالیسواں ہے یا دسواں یا کوئ جمعرات ہے؟؟
کہتی نہیں سسٹر آج ہی ڈیتھ ہوئ ہے ہم جنازے پر جارہے ہیں۔۔۔
اللہ اکبر۔۔۔
میں تو بالکل صدمے میں بیٹھ گئی۔۔
سیلون کی اونر میری فرینڈ ہے میری حالت دیکھ کر کہنے لگی کہ یار تم آج پہلی بار سن رہی ہو ہم تو عادی ہوچکے ہیں۔۔
کئی لڑکیاں اپنے دادا دادی وغیرہ کے مرنے پر فیشل پلکنگ کروانے آتی ہیں کہ ابھی ڈیتھ ہوئ ہے جلدی سے کردیں پھر رشتے دار آجائیں گے۔۔
اللہ کی پناہ۔۔
میری تو سوچ سمجھ سے باہر کی چیز ہے۔۔
کافی عرصہ پہلے فوتگی کے میک اپ والی ایک ویڈیو وائرل ہوئ تھی تو مجھے بنانے والی ذہنی مریضہ لگی کہ بھلا فوتگی پر کون تیار ہوتا ہے۔۔۔
لیکن آج یہ منظر دیکھ کر میرا دل کانپ اٹھا۔۔
مطلب ہم اتنے بے حس ہوچکے ہیں کہ ایک انسان یہ دنیا چھوڑ کر جارہا ہے۔۔
اسے دعاؤں کے ساتھ الوداع کرنے کی بجاۓ میک اپ کرلیں تاکہ ہم حورپریاں بن جائیں ؟؟؟
تف ہے ایسی سوچ پر، ایسے ہر عمل پر اور اس کا پرچار کرنے والوں پر۔۔۔
کہ ہم نے بھی مرنا ہے اور قبر میں جانا ہے۔۔
اللہ پاک ہم سب کو کامل ہدایت عطا فرمائے آمین ثم آمین
کاپی پسیٹ
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔
