عید الفطر بینک تعطیلات
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالفطر اور یومِ پاکستان 2026 کے لیے بینک تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ملک بھر میں بینک اور مالیاتی ادارے مخصوص دنوں میں بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور نجی مالیاتی شعبہ چار روزہ تعطیلات منائے گا۔
ان تعطیلات میں اسٹیٹ بینک، اسٹاک ایکسچینج، ایس ای سی پی، بینکوں اور دیگر مالیاتی ادارے شامل ہوں گے۔
شیڈول کے مطابق:
جمعہ اور ہفتہ، 20 اور 21 مارچ کو عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔
اتوار، 22 مارچ کو ہفتہ وار چھٹی ہوگی۔
پیر، 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک، تمام بینک اور دیگر مالیاتی ادارے 24 مارچ سے معمول کے مطابق کام شروع کر دیں گے،
جبکہ اسٹاک ایکسچینج بھی 24 مارچ کو دوبارہ کھل جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔
