بھارت کے 22 جہاز آبنائے ہرمز میں پھنس گئے
رپورٹس کے مطابق، ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی جہازوں کو گزرنے کی اجازت اسی صورت میں دی جا سکتی ہے
جب بھارت ایران کے تین ضبط شدہ جہاز واپس کرے۔
تاہم، بھارتی حکام نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوعیت کا کوئی باضابطہ مطالبہ موصول نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ ایرانی جہاز، جو تیل سے بھرے ہوئے تھے، مبینہ طور پر اس وقت بھارت کی تحویل میں لیے گئے تھے جب بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر پیش رفت ہو رہی تھی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایران نے نہ صرف جہازوں کی واپسی بلکہ بھارت سے ادویات اور طبی آلات کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
موجودہ صورتحال میں تقریباً 22 بھارتی جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیں، جس کے باعث خطے میں تجارتی اور سفارتی تناؤ میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔
