Announcement to close petrol pumps from 27 March

GR SONS

 
مارچ 27 سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان




پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں 27 مارچ سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں عبدالسمیع خان، امیر خان محسود اور طارق حسن نے ایک پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے صرف آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا ہے جبکہ ڈیلرز کے مارجن کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ، امیر خان محسود نے کہا کہ اگر ڈیلرز کے مارجن میں فوری اضافہ نہ کیا گیا تو 26 مارچ کی رات سے سپلائی روک دی جائے گی، کیونکہ نقصان میں کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں ہے۔

رہنما عبدالسمیع خان نے ایک سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اب حکومت سے صرف شرافت سے بات نہیں ہوگی بلکہ ڈیلرز مزاحمت کریں گے۔

پیٹرولیم لیوی اور قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام اور ڈیلرز دونوں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ پریس کانفرنس میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل پر 'کیپنگ' لگا دی ہے، جس کی وجہ سے ڈیلرز کو پیٹرول اور ڈیزل نہیں مل رہا اور پمپس 'ڈرائی' ہو کر بند ہو رہے ہیں۔ امیر خان محسود نے خدشہ ظاہر کیا کہ حکومت آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 50 روپے تک کا اضافہ کر سکتی ہے، جس سے بحران مزید سنگین ہونے کا خطرہ ہے۔


یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔