Online Games and Death || The downsides of gambling games

GR SONS


آنلائن گیم اور موت



👇

انا للہ وانا الیہ راجعون

آج ہمارے گاؤں ڈھاکہ (سون سکیسر) کے ایک نوجوان کی اچانک موت نے ہر دل کو غمگین کر دیا۔ ایک ہنستا بستا نوجوان، جو اپنے گھر والوں اور اپنوں کے لیے امید تھا، آج ہم میں نہیں رہا۔ اس کے جانے کا دکھ یقیناً اس کے والدین اور اہلِ خانہ کے لیے ناقابلِ بیان ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

کہا جا رہا ہے کہ وہ آن لائن گیمز میں مالی نقصان کے بعد اس انتہائی قدم تک پہنچا۔ یہ واقعہ صرف ایک خاندان کا سانحہ نہیں بلکہ ہم سب کے لیے ایک بہت بڑا سبق اور لمحۂ فکریہ ہے۔

زندگی میں نقصان، قرض، پریشانی اور ناکامی آ سکتی ہے، لیکن کسی بھی مالی نقصان کے بدلے اپنی زندگی ختم کرنا مسئلے کا حل نہیں۔

ہمارے نوجوان اس واقعے سے سبق لیں۔ آن لائن گیمز، جوا، سٹے اور ایسی سرگرمیوں سے خود کو محفوظ رکھیں جہاں انسان اپنا پیسہ، سکون اور آخرکار اپنا مستقبل داؤ پر لگا بیٹھتا ہے۔

اور والدین سے بھی گزارش ہے کہ بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھیں، مگر ان کے ساتھ ایسا تعلق ضرور بنائیں کہ جب وہ کسی مشکل میں ہوں تو ڈانٹ کے خوف سے خاموش نہ رہیں بلکہ اپنے گھر والوں سے بات کر سکیں۔

جو پیسہ چلا گیا، وہ دوبارہ کمایا جا سکتا تھا
جو نقصان ہوا، وہ وقت کے ساتھ پورا ہو سکتا تھا
مگر جو زندگی چلی گئی، وہ واپس نہیں آ سکتی۔

آج اس نوجوان کی موت پر صرف افسوس نہ کریں، اس سے سبق بھی حاصل کریں۔
کسی اور ماں کی گود اجڑنے سے پہلے، کسی اور گھر کا چراغ بجھنے سے پہلے، ہمیں اپنے نوجوانوں کو اس راستے سے بچانا ہوگا۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، اہلِ خانہ کو صبر عطا فرمائے اور ہمارے تمام نوجوانوں کو محفوظ رکھے۔ آمین 

کاپی پیسٹ