بجلی کا بل اور کیو آر کوڈ
اس ماہ کے بجلی کے بلوں پر جن کے 200 سے کم یونٹ استعمال ہوتے ہیں
ان پر گورنمنٹ نے ایک QR کوڈ دیا ہے
جس پر لکھا ہے کہ گورنمنٹ آپکو 200 سے کم یونٹ استعمال کرنے پر سبسڈی
دے رہی ہے
اس سبسڈی کو اگر جاری رکھنا چاہتے ہیں تو اس کوڈ کو سکین کریں اور اپنی
معلومات چیک کر کے فارم کو اوکے کریں
اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو آپکی 200 یونٹ والی سبسڈی اگلے ماہ سے ختم کر دی جائے گی
اور پہلے یونٹ سے ہی وہی ریٹ لگے گا جو 201 یونٹ والے کو لگتا ہے
اور اگر ایک بار لگ گیا تو 6 ماہ وہی لگتا رہے گا
ہزاروں لوگ ایسے ہوں گے جنکو اس چیز کا معلوم نہیں ہو گا اور اگلے ماہ سے
انکا بل زیادہ آنا شروع ہو جائے گا
اس لئے تمام بھائیوں سے اپیل ہے کہ خود بھی یہ کام کریں اور اپنے آس پاس
غریب لوگوں کی بھی مدد کریں
اس عمل کو کرنے کا طریقہ:
ہر اس بل پر جو 200 سے کم استعمال کرتا ہے اس پر 2 QR کوڈ ہونگے اوپر والے کوڈ پر جس کےساتھ سبسڈی کا ذکر ہو گا
اس کو اپنے Touch موبائل سے سکین کریں تو وہ ڈائریکٹ اس ویب سائٹ پر
لے جائے گا.
اپنا شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر ویری فائی کریں۔
موصول ہونے والا OTP کوڈ ڈال کر تصدیق مکمل کریں
تصدیق کرنے پر Sim پر کوڈ آئے گا وہ کوڈ لکھیں اور Verify پر کلک کریں
ایسا کرنے کے بعد VERIFIED لکھا آجائے گا
یہ معلومات ہر جگہ پہنچائیں سب کا بھلا ہو جائے گا
باقاعدہ بل پر لکھا ہوا ہے کہ اگر ایسا نہیں کریں گے تو 200 یونٹ والی سبسڈی
ختم کر دی جائے گی
جن کے پاس پرانے موبائل ہیں جس سے کیو آر کوڈ سکین نہیں ہوتا یا انہیں نہیں کرنا آتا وہ دیئے گئے لنک کے آخر میں اپنے بل کا ریفرنس نمبر لکھیں اور انٹر کریں تو آپ کے موبائل یا پی سی براؤزر میں کچھ اس طرح سے ویپ سائٹ اوپن ہو گی۔
LINK
https://css.pitc.com.pk/check-eligibility?refno=
1- اپنے کوائف چیک کریں خاص طور پر شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر
اس کے بعد سینڈ او ٹی پی پر کلک کر دیں۔۔
2- آپ کے دیے گئے موبائل نمبر پر جو او ٹی پی آیا ہے وہ یہاں درج کریں
اور ویری فائی اینڈ کمپلیٹ رجسٹریشن پر کلک کریں۔۔
3-آپ کامیابی کے ساتھ رجسٹر ہو گئے ہیں۔۔۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔



