Muslim scholar translates Quran and Sahih Bukhari into Korean Language || Dr Hamid Choi Young Kil

GR SONS

 

 مسلم اسکالر نے قرآن و صحیح بخاری کا کوریائی زبان میں ترجمہ کر دیا 


مسلم اسکالر ڈاکٹر حمید چوئی یونگ کل



کوریائی مسلم اسکالر نے قرآن و صحیح بخاری کا کوریائی ترجمہ کر کے تاریخ رقم کر دی

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے معروف مسلم اسکالر ڈاکٹر حمید چوئی یونگ کل نے 2021 میں ایک تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے قرآنِ مجید اور صحیح بخاری کا پہلا مکمل کوریائی ترجمہ مکمل کیا، جو تقریباً سات سال پر محیط ایک طویل اور محنت طلب علمی سفر کا نتیجہ تھا۔

ڈاکٹر حمید چوئی یونگ جنوبی کوریا میں اسلامیات اور عربی زبان کے معروف مبلغ اور لیکچرر ہیں۔
انہوں نے اپنی اعلیٰ دینی تعلیم اسلامی یونیورسٹی مدینہ منورہ سے حاصل کی، جہاں ان کی علمی خدمات اور اخلاص کو معروف عالمِ دین مرحوم شیخ عبدالعزیز بن بازؒ کی سرپرستی اور احترام بھی حاصل رہا۔

ڈاکٹر چوئی نے کوریائی مسلمانوں اور اسلام سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

انہوں نے اب تک 90 سے زائد کتابیں تصنیف یا ترجمہ کی ہیں، جن میں اسلامی عقائد، فقہ، حدیث اور سیرت سے متعلق اہم موضوعات شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق ڈاکٹر حمید چوئی یونگ کل کی یہ خدمات کوریا میں موجود مسلم اقلیت کے لیے نہایت اہم ہیں اور ان کے علمی کام نے اسلام کی تعلیمات کو مقامی زبان میں عام فہم بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

ان کی کاوشوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور انہیں کوریا میں اسلامی علم و تحقیق کا ایک روشن حوالہ قرار دیا جا رہا ہے

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔