Free transportation from Jeddah Airport to Masjid Haram for Umrah Pilgrims

GR SONS

 

عمرہ زائرین کے لئے جدہ ایئر پورٹ سے مسجد حرام تک مفت ٹرانسپورٹ




جدہ کے کنگ عبدلعزیز ہوائی اڈے سے مسجد حرام تک عمرہ اورحج زائرین کے لئے مفت شٹل سروس فراہم کرنے کے لئے 

آزمائشی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا گیاہے۔ سعودی کے خبررساں ایجنسی کے مطابق چنددن پہلے ایئر پورٹ انتظامیہ 

نے حج اور عمرہ زائرین کےلئے اعلان کیا ہے تھاکہ جو زائرین جدہ ایئر پورٹ پر اتریں گے ان کو مسجد حرام تک مفت 

ٹرانسپورٹ سروس دی جائے گی۔


اس حوالے سے آزمائشی سروس شروع کرنے کااعلان کیا ہے تاکہ روٹ پرسفرکرنے والے ڈرائیورز اورعملہ آگاہ ہو کر اس 

تجربے سے گزرے۔ بسیس ہر دوگھنٹے بعدصبح 10 بجے سےرات دس بجے تک چلیں گی۔