What to do if a phone call is not answered?

GR SONS

 


فون کال کا جواب نہ ملے تو کیا کریں؟




اگر آپ کسی کو فون کریں اور وہ آپ کی کال رسیو نہ کرے، حتیٰ کہ بار بار کوشش کے باوجود بھی جواب نہ ملے، 
تو بعد میں ملاقات ہونے پر اس سے یہ نہ پوچھیں کہ اس نے کال کیوں نہیں اٹھائی۔ 
ایسا سوال اکثر سامنے والے کو کسی نہ کسی بہانے یا عذر کی طرف لے جاتا ہے، جو ممکن ہے حقیقت پر مبنی نہ ہو۔

یاد رکھیں کہ ہر انسان ہر وقت ایک جیسی ذہنی اور نفسیاتی کیفیت میں نہیں ہوتا۔
 بسا اوقات آدمی ایسے حالات سے گزرتا ہے کہ وہ بات کرنے یا جواب دینے کے قابل نہیں ہوتا، 
حالانکہ اس کے دل میں کسی کے لیے کوئی ناراضی یا نفرت نہیں ہوتی۔ اس لیے بار بار فون کرنے سے بھی اجتناب کرنا چاہیے اور دوسروں کے حالات کا لحاظ رکھنا چاہیے۔

ایسے موقع پر اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان پیشِ نظر رکھیں
 { وَإِن قِيلَ لَكُمُ ارْجِعُوا فَارْجِعُوا } (سورۃ النور)
یعنی: “اگر تم سے کہا جائے کہ واپس چلے جاؤ تو واپس ہو جاؤ۔”

 
محمد بن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں
“جب تمہیں اپنے کسی بھائی کے بارے میں کوئی بات پہنچے تو اس کے لیے عذر تلاش کرو، اور اگر عذر نہ ملے تو یہ کہو: ممکن ہے اس کے پاس کوئی عذر ہو جو مجھے معلوم نہیں۔”
(روض الأخیار المنتخب 1/70)

 
ایک مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے بھائی کا احترام کرے، اس کے عذر کو قبول کرے اور اس کے ساتھ حسنِ ظن رکھے، تاکہ دلوں میں کدورت پیدا نہ ہو اور باہمی محبت و خیرخواہی باقی رہے۔

عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے منقول ہے
“اگر تمہارے بھائی کی کسی بات کو اچھے معنی پر محمول کرنے کی گنجائش ہو تو اسے برے معنی پر محمول نہ کرو۔”
(مجموع فتاوى ومقالات الشيخ ابن باز 26/365)

 
أحسنوا الظن بارك الله فيكم
(لوگوں کے ساتھ اچھا گمان رکھو، اللہ تمہیں برکت دے گا)

فون کال کا جواب نہ ملنے پر۔۔۔۔

انتظار کریں۔
دوبارہ فون کال نہ کریں

پیغام بھیجیں
واٹس ایپ یا ایس ایم ایس بھیجیں

مناسب وقت دیں
جواب کا تھوڑا وقت دیں

معقول وجہ سمجھیں
شاید وہ مصروف ہو

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔