Government announces 3 days public holiday

GR SONS


 

سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں 3 دن عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔  

 

ذرائع کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کانفرنس کے باعث وفاقی دارالحکومت میں تین  دن عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آبادکی حدود میں 22 اور 24مارچ کوتمام سرکاری ادارے بند رہیں گے جبکہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کی عام تعطیل بھی ہوگی۔

 

 اسلام آباد میں 22 سے 24 مارچ تک تمام سرکاری اداروں میں چھٹی ہوگی،کابینہ ڈویژن نے منظوری دے کر نوٹیفکیشن جاری کیا۔