Child marriage and Pakistani law

GR SONS

 

کم عمری میں شادی اور پاکستانی قانون




پنجاب میں کم عمری کی شادی سے متعلق نیا قانون نافذ
حکومتِ پنجاب نے کم عمری کی شادی سے متعلق پرانا قانون ختم کر کے نیا قانون نافذ کر دیا ہے۔

نئے قانون کے تحت اب لڑکی کی شادی کی کم از کم عمر 16 سے بڑھا کر 18 سال کر دی گئی ہے، جو لڑکے کی عمر کے برابر ہے۔

حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق اگر دلہا یا دلہن میں سے کسی کی بھی عمر 18 سال سے کم ہو تو نہ صرف شادی کرنے والے بلکہ شادی کروانے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ اس جرم کو ناقابلِ ضمانت قرار دیا گیا ہے اور خلاف ورزی پر قانونی سزا دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کم عمری کی شادی کی روک تھام اور بچوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں۔۔۔ تکبر کا انجام