Prices of petroleum products are expected to increase from Rs 15 to Rs 20 per liter from March 1

GR SONS

 



یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پندرہ سے بیس روپے فی لیٹر  بڑھنے کا خدشہ

 

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے کا عندیہ دے دیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں چیئرمین اوگرا مسرور خان نے بتایا کہ 12 ہفتوں میں تیل کی جو قیمت بڑھی ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔

چیئرمین اوگرا نے کہا کہ جیسے قیمتیں بڑھیں گی اس کا بوجھ عوام پر پڑے گا۔

پٹرولیم ڈویژن نے مارچ کیلئے ایل این جی کا ایک اور مہنگا کارگو خرید لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارگو 25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے ریٹ پر خریدا گیا۔

مرتضیٰ جاویدعباسی نے کہا کہ مہنگی ایل این جی کی خریداری حکومت کی ناکامی ہے۔